(6) جو لوگ آخرت کو دنیا پر ترجیح دیتی ہیں، قیامت کے دن ان کے چہرے شاداب، پررونق اور پر نور ہوں گے اور جنت اور اس کی بے بہا نعمتوں کو پاک کر شاداں و فرحاں ہوں گے اور انہیں سب سے بڑی نعمت یہ ملے گی کہ ان کا رب ان کے سامنے جلوہ افروز ہوگا جسے دیکھ کر انہیں ایسی خوشی ملے گی جس کی تعبیر الفاظ میں نہیں کی جاسکتی اور جس کے بعد وہ جنت کی ساری نعمتوں کو بھول جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان اہل جنت میں شامل کر دے۔