3 نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی گئی ہے کہ حق واضح ہوجانے کے باوجود بھی اگر مشرکین مکہ آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو آپ کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ اہل کفر و شرک کا ہر دور میں یہی وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی اللہ کا کوئی رسول آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کی۔