فهرس الكتاب

الصفحة 1876 من 6343

(26) جب فرشتے خوبصورت نوجوانوں کی شکل میں لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے، تو انہوں نے کہا کہ میں تمہیں نہیں پہچان رہا ہوں، اور نہ تمہاری آمد کی غرض مجھے معلوم ہے، کہیں تم لوگ کسی بری نیت سے تو نہیں آئے ہو؟ تو فرشتوں نے کہا کہ ہم وہ عذاب لے کر آئے ہیں جس میں آپ کی قوم کے لوگ شک کرتے تھے اور آپ کو جھٹلاتے تھے، ہم وہ امیر یقینی لے کر آئے ہیں جس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ہے اور جو خبر ہم آپ کو دے رہے ہیں اس میں ہم بالکل سچے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت