فهرس الكتاب

الصفحة 5438 من 6343

(17) یہاں قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ صفت بیان کی ہے کہ اہل تقویٰ اس سے دین و دنیا کے ہر معاملہ میں روشنی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں، مسلمانوں میں بڑے بڑے ربانی علماء اور ائمہ پیدا ہوتے ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں مومنوں کی دینی رہنمائی کرتے ہیں۔

آیت (49) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! ہمیں پوری خبر ہے کہ تم میں سے بعض لوگ دنیاوی فائدے کی خاطر اور خواہش نفس کی پیروی میں اس قرآن کی تکذیب کرتے ہیں تو ہم انہیں ایسے ہی چھوڑ دیں گے بلکہ قرآن کریم سے اس اعراض کا انہیں ضرور بدلہ دیں گے اور آیت (50) میں کہا گیا ہے کہ قیامت کے دن جب کفار دیکھیں گے کہ قرآن کریم پر ایمان لانے والے نوازے جا رہے ہیں اور انہیں جنت کی طرف لے جایا جا رہا ہے تو ان کی حسرت انتہائی شدید ہوگی اور آیت (51) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قرآن کریم اللہ کی برحق کتاب ہے، اس میں ذرہ برابر بھی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے اے میرے نبی ! آپ اپنے عظیم رب کی پاکی بیان کرنے کے لئے " سبحان ربی العظیم" کا ورد کرتے رہئے۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت