فهرس الكتاب

الصفحة 4297 من 6343

(27) جو لوگ اللہ کی وحدانیت پر دلالت کرنے والی مذکورہ بالا آیتوں اور قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں اور ان میں غور و فکر کر کے اس پر ایمان نہیں لاتے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ سے مخفی نہیں ہیں، اس کا علم ان سب کو محیط ہے اور ان کی ایک ایک حرکت پر اس کی نگاہ اور جب قیامت آئے گی، وہ انہیں ان کے کرتوتوں کا مزا چکھائے گا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن جو شخص جہنم میں ڈال دیا جائے گا وہ بہتر ہوگا یا وہ شخص جو اس دن ہر خوف و خطر سے مطمئن ہوگا ؟ جو اب معلوم ہے کہ یقیناً جہنم کے عذاب سے بچ جانے والا بہتر ہوگا، پھر مشرکین وہ راہ کیوں نہیں اختیار کرتے جو انہیں جہنم سے بچا لے اور جنت میں پہنچا دے۔

آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اے کافرو ! ٹھیک ہے، جو چاہو کرتے رہو، علام الغیوب تمہارے تمام کرتوتوں سے خوب واقف ہے۔

صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں کہ اس آیت سے انتمام باطل فرقوں کی تردید ہوتی ہے، جو اپنے نظریات کی تائید کے لئے قرآن کریم کی من مانی تفسیر کرتے ہیں، اس ضمن میں تمام باطنی فرقے، ملحدین، گمراہ صوفیاء، قادیانی، بہائی اور قبر پرست جماعتیں داخل ہیں جو اپنے باطل عقائد کی تائید کیلئے قرآن میں معنوی تحریف کرتی ہیں۔

آیت (41) میں اللہ نے فرمایا کہ جو لوگ قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں، انہیں ان کے کفر و عناد کا بدلہ مل کر رہے گا اور آخر میں قرآن کریم کی تعریف کرتے ہؤے فرمایا کہ اللہ کی یہ کتاب ہر تبدیلی اور تحریف سے محفوظ کردی گئی ہے اور کوئی فرد بشر اس جیسا کلام نہیں لا سکے گا۔

آیت (42) میں فرمایا کہ یہ وہ کتاب برحق ہے جس کے قریب باطل نہیں پھٹک سکتا ہے، نہ کوئی شخص اس میں کمی کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی شخص اس میں کوئی چیز زیادہ کرسکتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جسے اس اللہ نے نازل کیا ہے جو بڑی حکمتوں والا ہے اور جوہر تعریف کا سزا وار ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت