فهرس الكتاب

الصفحة 3160 من 6343

52۔ کفار مکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہتے تھے کہ اگر تمہاری بات صحیح ہے کہ ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے تو اللہ کا عذاب ہم پر نازل ہوجائے گا، تو پھر جلد ہی وہ عذاب ہم پر نازل ہوجائے۔ سورۃ الاعراف آیت 70 میں ان کا قول نقل کیا گیا ہے۔ فاتنا بما تعدنا، اے محمد ! ہم سے جس عذاب کا وعدہ کرتے ہو اسے ہم پر اتار دو، اور سورۃ الانفا (32) میں ہے فامطر علینا حجارۃ من السماء اوئتنا بعذاب الیم، ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش کردے، یا ہم پر کوئی اور دردناک عذاب بھیج دے۔

اللہ تعالیٰ نے آیت 204 میں ان کے اسی استعجال پر نکیر کی اور انہیں دھمکی دی ہے کہ کیا تمہیں ہمارے عذاب کی جلدی ہے؟ تو انتظار کرلو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت