فهرس الكتاب

الصفحة 3196 من 6343

6۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دوسرا معجزہ عطا کرنے کے لیے کہا کہ آپ اپنا ہاتھ اپنی قمیص کے گریبان میں ڈالئے، وہ بغیر کسی بیماری کے چاند کے مانند چمکتا ہوا نکلے گا، موسیٰ (علیہ السلام) نے ایسا ہی کیا، اور ان کا ہاتھ بغیر کسی بیماری کے نہایت ہی چمکدار بن کر آنکھوں کو چکا چوند کرنے لگا۔

آگے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی صداقت کو ثابت کرنے اور فرعون کو راہ راست پر لانے کے لیے ہم آپ کو نو معجزات دیں گے۔ سورۃ بنی اسرائیل آیت 101 میں بھی اللہ تعالیٰ نے صراحت کردی ہے کہ ہم نے موسیٰ کو نو نشانیاں دی تھیں اور وہاں میں نے ان کی تفصیل بیان کردی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت