فهرس الكتاب

الصفحة 4597 من 6343

(3) اللہ تعالیٰ نے اپنے مجاہد بندوں سے فتح و کامرانی کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ لوگ اس کے دین کی خاطر اس کے دشمنوں سے قتال کریں گے تو و ان کی مدد کرے گا، انہیں غالب بنائے گا، ہر معرکہ جہاد میں انہیں ثبات قدی عطا فرمائے گا اور دشمنوں کی زمین و جائیدد کا انہیں وارث بنا دے گا۔

اور اہل کفر کو منہ کی کھانی پڑے گی، ہلاکت و بربادی ان کا نصیب ہوگی، اور اللہ تعالیٰ ان کے اعمال رائیگاں کر دے گا، ان کے ساتھ اللہ کا یہ برتاؤ اس لئے ہوگا کہ انہوں نے قرآن کریم سے نفرت کی، اور اس میں بیان کردہ احکام کو پس پشت ڈال دیا، اس لئے اللہ ان کے ان تمام اعمال کو ضائع کر دے گا جو بظاہر اچھے ہوں گے، اس لئے کہ کافر کا کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہوتا ہے، اور اوندھے منہ جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت