فهرس الكتاب

الصفحة 4701 من 6343

(15) قرین سے مراد یا تو وہ فرشتہ ہے جو ہر آدمی کے ساتھ دنیا میں لگا ہوتا ہے اور اس کے نیک و بد اعمال لکھتا رہتا ہے، تو آیت کی تفسیر یہ ہوگی کہ وہ فرشتہ اللہ سے کہے گا کہ یہ ہے وہ آدمی اور اس کے اعمال جس کے پیچھے تو نے مجھے لگایا تھا اور اگر " قرین" سے مراد وہ شیطان ہے جسے دنیا میں اس کا ساتھی بنا دیا گیا تھا تاکہ اسے گمراہ کرتا رہے، تو تفسیر ہوگی کہ وہ شیطان رب العالمین سے کہے گا کہ یہ ہے وہ آدمی جسے گمراہ کرنے کے لئے تو نے مجھے سا کے پیچھے لگا دیا تھا، میں نے اسے گمراہ کر کے جہنم کے لئے تیار کردیا ہ۔۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت