[21] ننگے بدن حشر:۔ اس آیت کی بہترین تفسیر درج ذیل حدیث پیش کرتی ہے۔
ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: لوگ میدان حشر میں ننگے سر، ننگے بدن اور بے ختنہ اکٹھے کیے جائیں گے۔ ایک عورت (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) نے پوچھا: کیا پھر وہ ایک دوسرے کے ستر نہ دیکھیں گے؟ آپ نے فرمایا: اے فلاں (عورت) اس دن ہر شخص کو اپنی اپنی پڑی ہوگی جو اسے (دوسروں سے) غافل کر دے گی۔ (ترمذی۔ کتاب التفسیر)