فهرس الكتاب

الصفحة 1029 من 6348

[73] قوم عاد کا قد و قامت اور ڈیل ڈول:۔ بعض روایات کے مطابق عاد کے لوگوں کے قد اوسطًا بارہ ہاتھ تھے اتنی ڈیل ڈول رکھنے والے انسانوں کی قوت اور طاقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے پھر انہیں رزق کی فراوانی بھی حاصل تھی۔ سیدنا ہود علیہ السلام نے اللہ کے احسان جتلا کر انہیں بتلایا کہ دیکھو نوح علیہ السلام کی قوم نے بت پرستی نہ چھوڑی تو ان کا جو حشر ہوا وہ تمہارے سامنے ہے لہٰذا اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو اور اسی کی عبادت کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت