[27] یعنی ان کی نبوت کو بھی بحال کردیا گیا اور انہیں اسی قوم کی طرف دوبارہ بھیجا گیا جہاں سے وہ بھاگ کر چلے گئے تھے۔ آپ کا قصہ پہلے سورۃ یونس کی آیت نمبر 98، سورۃ انبیاء کی آیت نمبر 87، 88 اور سورۃ صافات کی آیت نمبر 143 کے تحت گزر چکا ہے۔ وہ حواشی ملاحظہ کرلیے جائیں۔