[ 4] {اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ} کی تفسیر کے لئے سورۃ اعراف آیت نمبر 54 کا حاشیہ ملاحظہ فرمائیے۔
[ 5] یعنی جو ہستی اتنی زبردست ہے کہ پوری کائنات کو عدم سے وجود میں لاسکتی ہے اس کے مقابلہ میں تمہارے یہ معبود جنہیں تم اپنا سرپرست اور سفارشی سمجھے بیٹھے ہو تمہارے کس کام آسکتے ہیں۔ کیا تمہیں ایسی موٹی سے بات کی بھی سمجھ نہیں آتی؟