فهرس الكتاب

الصفحة 2573 من 6348

[60] سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ سیدنالوط علیہ السلام کی ہجرت:۔ یہ واقعہ دیکھ کر بھی حضرت لوط علیہ السلام کے سوا کوئی شخص بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام پر ایمان نہ لایا۔ حضرت لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھائی ہماران کے بیٹے یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ جب قوم سے دشمنی ٹھن گئی تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو عراق سے شام کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔ شام کا علاقہ بابرکت اس لئے ہے کہ دنیوی لحاظ سے یہ بہت زرخیز اور شاداب خطہ زمین ہے۔ اور روحانی لحاظ سے اس لئے کہ یہی خطہ دو ہزار سال تک انبیاء کا مسکن و مدفن رہا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت