فهرس الكتاب

الصفحة 4080 من 6348

[69] فرشتوں کو سیدنا آدم کو سجدہ کا حکم:۔ اللہ تعالیٰ کے آدم کو مٹی سے بنانے، اس میں اپنی روح پھونکنے، فرشتوں کو آدم کو سجدہ کا حکم دینے ابلیس کی حقیقت اور اس کے آدم کو سجدہ سے انکار کرنے کی تفصیل پہلے کئی مقامات پر گزر چکی ہے۔ مثلًا سورۃ بقرہ کا چوتھا رکوع، سورۃ حجر کی آیات 25 تا 43، سورۃ اعراف آیات 11 تا 15، سورۃ بنی اسرائیل آیات 61 تا 65، سورۃ کہف آیت نمبر 50، سورۃ طہٰ آیات نمبر 116 تا 123 میں گزر چکی ہے۔ اور نظریہ ارتقاء کی تردید کے لئے سورۃ حجر کا حاشیہ نمبر 19 ملاحظہ فرمائیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت