اسی حالت میں ہو؟'' انہوں نے عرض کیا:''جی ہاں۔''
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' میں نے تمہارے بعد [یعنی تجھ سے جدا ہونے کے بعد ] چار جملے تین مرتبہ کہے ہیں، اگر انہیں تمہارے آج کے [سارے] اذکار کے ساتھ تولا جائے،تو ان کا وزن زیادہ ہو گا۔ [وہ جملے یہ ہیں ] سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلقِْہِ وَرِضَا نَفْسِہِ وَزِنَۃَ عَرْشِہِ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہِ۔'' [1]
اس حدیث شریف میں ان نادان معلمین کے لیے شدید تنبیہ ہے جنہیں لوگوں کی تعلیم دینے کا غم کھائے جارہا ہے،لیکن اپنے گھروالوں کی تعلیم و تربیت سے یکسر غافل ہیں۔
امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:
قُلْتُ:'' یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم !عَلِّمْنِي شَیْئًا أَسْأَلُہُ اللّٰہَ''۔
قَالَ:''سَلِ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ''۔
فَمَکَثْتُ أَیَّامًا، ثُمَّ جِِئْتُ، فَقُلْتُ:''یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! عَلِّمْنِيْ شَیْئًا أَسْأَلُہُ اللّٰہَ''۔
فَقَالَ لِيْ:''یَاعَبَّاسُ! یَا عَمَّ رَسُوْلِ اللّٰہِ! سَلِ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ''۔ [2]
'' میں نے کہا:'' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے وہ چیز بتلائیے کہ میں اس کو اللہ تعالیٰ سے طلب کروں ''۔
[2] جامع الترمذي، أبواب الدعوات، باب،رقم الحدیث۳۵۱۴،۹/۳۴۸۔ وصححہ الشیخ الألباني۔ (انظر:صحیح سنن الترمذي۳/۱۷۰) ۔