فهرس الكتاب

الصفحة 283 من 457

۲۔''بد ترین شہر'' کے استفسار پر اظہارِ لا علمی:

حضرات ائمہ احمد، ابو یعلیٰ، طبرانی اور حاکم رحمہم اللہ تعالیٰ نے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے رویت نقل کی ہے کہ:

'' أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ:''یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟''۔

قَالَ:''لَا أَدْرِيْ۔''

فَلَمَّا أَتَاہُ جِبْرِیْلُ قَالَ:'' یَا جِبْرِیلُ أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟''۔

قَالَ:'' لَا أَدْرِيْ حَتَّی أَسْأَلَ رَبِّيْ عَزَّوَجَلَّ''۔

قَالَ:فَانْطَلَقَ جِبْرِیْلُ فَمَکَثَ مَا شَائَ اللّٰہُ أَنْ یَمْکُثَ، ثُمَّ جَائَ فَقَالَ:'' یَا مُحَمَّدُ۔ صلی اللّٰه علیہ وسلم۔! إِنَّکَ سَأَلْتَنِيْ أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ، فَقُلْتُ:'' لَا أَدْرِيْ''، وَإِنِّيْ سَأَلْتُ رَبِّيْ عَزَّوَجَلَّ:أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ ؟ فَقَالَ:'' أَسْوَاقُھَا''۔ [1]

''بے شک ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تمام شہروں میں سے برا شہر کون سا ہے؟''

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' میں نہیں جانتا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت