فهرس الكتاب

الصفحة 235 من 457

''جب ماعز بن مالک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، تو آپ نے ان سے فرمایا:'' شاید کہ تو نے بوسہ دیا ہے، یا اشارہ کیا ہے [یا ہاتھ سے چھوا ہے] ، یا دیکھا ہے؟''انہوں نے عرض کیا:'' نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔''

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تو نے اس کے ساتھ ہم بستری کر لی ہے؟''

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنایہ سے کام نہ لیا۔

انہوں [راوی] نے بیان کیا:'' اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کرنے کا حکم دیا۔''

علامہ عینی رحمہ اللہ تعالیٰ رقم طراز ہیں:

''حَاصِلُہٗ أَنَّہٗ صَرَّحَ بِلَفْظِ النِّیْکِ، لِأَنَّ الْحُدُوْدَ لَا تَثْبُتُ بِالْکِنَایَاتِ''۔ [1]

''مقصود یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے [ہم بستری کی ] کے الفاظ کے ساتھ صراحت فرمائی،کیونکہ حدودکنایات کے ساتھ ثابت نہیں ہوتیں۔''

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالیٰ نے تحریر فرمایا:

'' مَحَلّ وُجُودِ الْحَیَائِ مِنْہُ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِيْ غَیْرِ حُدُوْدِ اللّٰہِ، وَلِھٰذَا قَالَ لِلَّذِيْ اِعْتَرَفَ بِالزِّنَا:'' أَنِکْتَھَا؟''۔ [2]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے [قابل شرم باتوں کے ذکر میں ] حیا حدود اللہ کے علاوہ دیگر باتوں میں تھی۔اسی لیے آپ نے اعترافِ زنا کرنے والے سے دریافت فرمایا:'' کیا تو نے اس کے ساتھ ہم بستری کر لی ہے؟''

[2] فتح الباري ۶/۵۷۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت