فهرس الكتاب

الصفحة 105 من 457

۲:حدیث البراء رضی اللہ عنہ:

امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت البراء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:

'' خَرَجَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَوْمَ أَضْحَی فَصَلَّی الْعِیْدَ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْھِہٖ وَقَالَ:''إِنَّ أَوَّلَ نُسُکِنَا فِيْ یَوْمِنَا ھٰذَا أَنْ نَبْدَأَ بِالصَّلاَۃِ، ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ…الحدیث''۔ [1]

'' نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی کے دن بقیع کی طرف تشریف لے گئے اور [نمازِ عید کی] دو رکعت پڑھائیں، پھر ہماری طرف چہرہ [مبارک] کرکے فرمایا:''یقینا آج کے ہمارے دن کی پہلی عبادت یہ ہے کہ ہم نماز کے ساتھ ابتدا کریں، پھر واپس آکر قربانی کریں … الحدیث۔''

اس حدیث شریف میں حضرت البراء رضی اللہ عنہ نے دورانِ خطبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ [آپ نے چہرہ [مبارک] ہماری طرف کیا]امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث پر عنوان بایں الفاظ تحریر کیاہے:

[بَابُ اِسْتِقْبَالِ الْإِمَامِ النَّاسَ فِيْ خُطْبَۃِ الْعِیْدِ] [2]

[خطبہ عیدمیں امام کا لوگوں کی طرف رخ کرنے کے متعلق باب]

۳:حدیث ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ:

امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ ہی نے حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:

'' کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَخْرُجُ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَی إِلَی الْمُصَلَّی، فَأَوَّلُ شَیْئٍ یَبْدَأُ بِہٖ الصَّلاَ ۃُ، ثُمَّ یَنْصَرِفُ فَیَقُومُ مُقَابِلَ النَّاسِ،

[2] المرجع السابق۲/۴۶۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت