(( أَ نَّہَا آمَنَتْ بِرَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم،فَقَالَتْ:فَجَآئَ أَبُوْ أَنَسٍ وَکَانَ غَائِبًا،فَقَالَ:''أَصَبَوْتِ؟۔''
قَالَتْ:''مَا صَبَوْتُ،وَلٰکِنِّي آمَنْتُ بِہٰذَا الرَّجُلِ۔''
قَالَتْ:''فَجَعَلَتْ تُلَقِّنُ أَنَسًا تُشِیْرُ إِلَیْہِ قُلْ:''لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰه'' قُلْ:''أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰهِ'' (صلی اللّٰه علیہ وسلم) ۔
قَالَ:''فَفَعَلَ۔''
قَالَ:فَیَقُوْلُ لَہَا أَبُوْہُ:''لاَ تُفْسِدِيْ عَلِيَّ اِبْنِيْ۔''
فَتَقُوْلُ:''إِنِّيْ لاَ أُفْسِدُہُ۔'' )) [1]
''وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان لے آئیں۔ابو انس [ان کا شوہر] جو کہ کہیں گیا ہوا تھا،واپس آیا،تو کہنے لگا:''کیا تو بے دین ہو چکی ہے؟۔''
انہوں نے جواب دیا:''میں لا دین نہیں ہوئی،بلکہ میں تو اس آدمی [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم] کے ساتھ ایمان لا چکی ہوں۔''
پھر انہوں نے انس (رضی اللہ عنہ) کو تلقین کرنا شروع کی کہ وہ [لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اﷲ] اور [أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا (صلی اللہ علیہ وسلم) رَسُوْلُ اﷲ] کہے۔
انس (رضی اللہ عنہ) نے ایسے ہی کیا۔
ابوانس ان سے کہنے لگا:''میرے بچے کو نہ بگاڑو۔''
انہوں نے جواب دیا:''یقینا میں اس کو بگاڑ نہیں رہی۔''
1 حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نے اپنے چھوٹے بیٹے کو کلمہ ئِ شہادت پڑھنے کا حکم دیا۔بیٹے کی کم عمری اس حکم کے دینے میں رکاوٹ نہ بن سکی۔