ابو عبداللہ قرشی ؒنے اپنی بیٹی کا نام [برہ] رکھا،تو حضرت زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس سے منع کیا۔
دلیل:
امام مسلم رحمہ اللہ نے محمد بن عمرو بن عطاء رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیاکہ:
''سَمَّیْتُ ابْنَتِيْ بَرَّۃ۔
فَقَالَتْ لِيْ زَیْنَبُ بِنْتُ أَبِيْ سَلَمَۃَ رضی اللّٰه عنہا:''إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم نَہَی عَنْ ہٰذَا الْاِسْمِ،وَسُمِّیْتُ بَرَّۃَ،فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:''لاَ تُزَکُّوْا أَنْفُسَکُمْ،اَللّٰهُ أَعْلَمُ بِأَہْلِ الْبِرِّ مِنْکُمْ۔''
فَقَالُوْا:''بِمَ نُسَمِّیْہَا؟''
قَالَ:''سَمُّوْہَا زَیْنَبَ۔'' )) [1]
''میں نے اپنی بیٹی کا نام [برہ] [2] رکھا،تو زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:''یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام سے منع فرمایا ہے۔میرا نام [برہ] رکھا گیا،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''تم اپنے آپ کو پاک قرار نہ دو،اللہ تعالیٰ تم میں سے نیکی والوں کو زیادہ جانتا ہے۔''
انہوں [زینب رضی اللہ عنہا کے گھر والوں] نے عرض کی:''ہم اس کا نام کیا رکھیں''؟
[2] (برہ) کا معنی ہے نیکوکار عورت ۔