فهرس الكتاب

الصفحة 255 من 320

مبحث سوئم

خواتین کا اہل اقتدار کا احتساب

تمہید:

کائنات کے خالق ومالک اللہ عزوجل نے مردوں اور عورتوں میں سے ہر ایک صنف کے لیے دائرہ عمل متعین فرما دیا۔اندرون خانہ معاملات عورتوں کے حصے میں آئے،اور بیرون خانہ خلافت وسیاست کے کام مردوں کے سپرد کیے گئے۔قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین نے رب علیم وحکیم کی تقسیم کار کو بہ دل وجان تسلیم کیا،اور اسی کے مطابق اپنی زندگی بسر کی۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ جہاں اہل اقتدار کے احتساب کی ضرورت پیش آئی،تو انہوں نے آداب ِ شریعت کی پابندی کرتے ہوئے اس فریضہ کو بھی سر انجام دیا۔توفیق الٰہی سے اس مبحث میں اس سلسلے میں چھ شواہد پیش کیے جا رہے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت