فهرس الكتاب

الصفحة 266 من 320

میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے زمانے کے لوگوں پر سبقت نہ لے جا سکتے تھے۔خبردار [آئندہ] میں کسی آدمی کے متعلق یہ نہ سنوں کہ اس نے کسی عورت کو چار سو درہم سے زیادہ حق مہر دیا ہے۔''راوی نے بیان کیا:''پھر وہ منبر سے اترے،تو قریش کی ایک خاتون نے ان کا راستہ روک لیا،اور عرض کی:''اے امیر المومنین ! آپ نے چار سو درہم سے زیادہ حق مہر دینے سے منع فرمایا ہے؟''

آپ نے فرمایا:''ہاں۔''

اس خاتون نے کہا:''اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں [اس بارے میں] جو نازل فرمایا ہے اس کو آپ نے سنا نہیں ؟''

انہوں نے فرمایا:''وہ کیا ہے؟''

اس عورت نے کہا:''کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کا فرمان نہیں سنا [جس کے معانی کا ترجمہ یہ ہے] :''اور تم نے ان میں سے کسی [عورت] کو ایک خزانہ دیا ہو؟''

راوی نے کہا کہ:انہوں نے کہا:''اے میرے اللہ ! [میں آپ کی] مغفرت کا سوال کرتا ہوں۔سارے لوگ عمر (رضی اللہ عنہ) سے زیادہ دین کو سمجھنے والے ہیں۔''

پھر وہ واپس آئے،اور منبر پر چڑھے،اورارشاد فرمایا:''اے لوگو ! یقینا میں نے تمہیں عورتوں کے حق مہروں میں چار سو درہم سے زیادہ دینے سے منع کیا تھا۔ [میں اپنا سابقہ فیصلہ واپس لیتا ہوں،اور اعلان کرتا ہوں] اپنے مال میں سے جتنی مقدار میں کوئی [حق مہر] دینا چاہے دے دے۔''

ابو یعلی رحمہ اللہ نے بیان کیا:

(( وَأَظَّنُّہُ قَالَ:''فَمَنْ طَابَتْ نَفْسَہُ فَلْیَفْعَلْ'' ) ) [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت