جس کسی نے فقیر اور کمزور لوگوں کے ساتھ احسان کرکے اللہ تعالیٰ کے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی اور خوش کیا، اس پر اُن کے رب رحیم و رحمن راضی اور خوش ہوں گے۔ دشمنوں کے خلاف اس کی نصرت و اعانت فرمائیں گے اور اپنی کرم نوازی سے اس پر رزق کے دروازے کھول دیں گے۔
اے رب کریم! ہمیں اس سعادت سے محروم نہ رہنے دینا۔ إِنَّکَ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔