فهرس الكتاب

الصفحة 80 من 211

شرعی علوم کے حصول کی خاطروقف ہونے والوں پر خرچ کرنا

رزق کے اسباب میں سے ایک (علومِ شرعیہ کے سیکھنے کے لیے خود کو وقف کرنے والے لوگوں پر خرچ کرنا) ہے۔

اس حوالے سے قدرے تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمایئے:

دلیل:

امام ترمذی اور امام حاکم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، کہ انہوں نے فرمایا:

''کَانَ أَخَوَانِ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فَکَانَ أَحَدُہُمَا یَاْتِيْ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم ، وَالآخَرُ یَحْتَرِفُ، فَشَکَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاہُ إِلَی النَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فَقَالَ: ''لَعَلَّکَ تُرْزَقُ بِہٖ''۔'' [1]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ (مبارک) میں دو بھائی تھے۔ ایک علم کے حصول کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوتا اور دوسرا حصولِ معاش کے لیے دوڑ دھوپ کرتا۔ حصولِ معاش کے لیے جدوجہد کرنے والے نے اپنے بھائی کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت