فهرس الكتاب

الصفحة 185 من 211

ج: عیسیٰ علیہ السلام کی دعا:

۶-۱: حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی فرمائش پر دعاکرتے ہوئے… جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے… عرض کیا:

{وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ } [1]

(اور آپ ہمیں رزق عطا فرمائیے اور آپ ہی سب رزق دینے والوں میں سے بہترین ہیں) ۔

اللہ کریم نے ان کی دعا کو قبول کرتے ہوئے فرمایا:

{قَالَ اللّٰہُ اِنِّیْ مُنَزِّلُہَا عَلَیْکُمْ } [2]

(اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''بے شک میں اُسے(یعنی دستر خوان) تم پر اتارنے والا ہوں۔'')

تنبیہ:

مذکورہ بالا جملے کے ساتھ رزق طلب کرنے کی خاطر دعا کرنے والا آغاز میں (رَبَّنَا) کا اضافہ کر کے یوں دعا کرے:

(( ربّنَا) ارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِیْنَ) ۔

وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔

د: طلبِ رزق کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں:

متعدد مسنون دعاؤں میں رزق طلب کیا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ حسب ذیل ہیں:

[2] سورۃ المآئدۃ /جزء من الآیۃ ۱۱۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت