فهرس الكتاب

الصفحة 25 من 211

گے اور تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ کریں گے اور تمہارے لیے باغات اور نہریں بنائیں گے۔'')

ان آیات میں استغفار کے بیان کردہ فوائد:

استغفار کی وجہ سے ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملنے والے ثمرات میں سے ، پانچ حسب ِذیل ہیں:

اس کی دلیل یہ ہے:

{اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا}

''بے شک وہ گناہوں کو بہت زیادہ معاف فرمانے والے ہیں۔''

اس کی دلیل یہ ہے:

{یُّرْسِلِ السَّمَآئِ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا}

''وہ تم پر موسلا دھار بارش نازل فرمائیں گے۔''

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: ''مِّدْرَارًا'' سے مراد موسلا دھار بارش ہے۔'' [1]

اس کی دلیل یہ ہے:

{وَّیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ}

''وہ (اللہ تعالیٰ) تمہارے مالوں اور بیٹوں میں اضافہ فرمائیں گے۔''

حضرت عطاء نے اس کی تفسیر میں بیان کیا: ''تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ فرمائیں گے۔'' [2]

[2] تفسیر البغوی ۴/۳۹۸۔ نیز ملاحظہ ہو: تفسیر الخازن ۷/۱۵۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت