فهرس الكتاب

الصفحة 187 من 211

سے روایت نقل کی ہے،

أَنَّہُ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ:

'' اَللّٰھُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُکَ الْھُدَیٰ، وَالتُّقٰی، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنٰی'' [1]

''بے شک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہا (یعنی دعا کیا) کرتے تھے:

( اے اللہ! بلاشبہ میں آپ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور تونگری کا سوال کرتا ہوں۔)

'' اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا، وَّ رِزْقًا طَیِّبًا۔'' [2]

(''اے اللہ! یقینا میں آپ سے نفع مند علم،(آپ کے حضور) مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا سوال کرتا ہوں۔'')

[2] صحیح مسلم، کتاب الذکر و الدعاء و التوبۃ و الاستغفار، باب فضل التہلیل والتسبیح والدعآء، رقم الحدیث ۳۵۔ (۲۶۹۷) ، ۴؍ ۲۰۷۳۔

امام ابوداؤد نے حضرت ابن عباسc سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک نبی کریمa دوسجدوں کے درمیان کہا کرتے تھے:

''اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ، وَارْحَمْنِيْ، وَعَافِنِيْ، وَاھْدِنِيْ، وَارْزُقْنِيْ''

(صحیح سنن أبي داود، باب الدعاء بین السجدتین، رقم الحدیث ۷۵۶۔(۸۵۰) ، ۱/۱۶۰)۔ شیخ البانی نے اسے (حسن] قرار دیا ہے۔(ملاحظہ ہو: المرجع السابق۱/۱۶۰) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت