''اَلسِّرُّ فِيْ الْکَیْلِ لِأَنَّہٗ یُتَعَرَّفُ بِہٖ مَا یَقُوْتُہٗ وَمَا یَسْتَعِدُّہٗ۔'' [1]
(ماپ میں حکمت یہ ہے، کہ اس کی وجہ سے خوراک کے لیے جو(اناج) رکھا اور تیار کیا جاتا ہے، اس کی مقدار معلوم ہوجاتی ہے۔)
۲: لین دین کے وقت ماپ تول کی حکمت:
غلّے کے لین دین کے وقت بائع و مشتری دونوں اس کے ماپ تول کرنے کے پابند ہیں، تاکہ اس کی مقدار مجہول نہ رہے اور عدل و انصاف قائم رہے۔ علامہ مظہر اپنے مذکورہ بالا بیان کے بعد لکھتے ہیں:
''فإِنَّہٗ لَوْ لَمْ یَکِلْ لَکَانَ مَا یَبِیْعُہٗ وَیَشْتَرِِیْہِ مَجْہُوْلًا، وَلَا یَجُوْزُ ذٰلِکَ۔'' [2]
(کیو نکہ اگر اسے ماپا نہ گیا، تو فروخت کردہ اور خرید شدہ چیز مجہول ہوگی اور وہ جائز نہیں۔)
اسی حوالے سے علامہ طیبی رقم طراز ہیں:
''اَلْکَیْلُ عِنْدَ الْبَیْعِ وَالشِّرَآئِ مَاْمُوْرٌ بِہٖ لِإِقَامَۃِ الْقِسْطِ وَالْعَدْلِ۔'' [3]
(عدل و انصاف قائم کرنے کی خاطر، بیع و شراء کے وقت ماپ کرنے کا حکم ہے۔)
علامہ مناوی نے تحریر کیا ہے:
''أَ مَّا فِيْ الْبَیْعِ وَالشِّرَآئِ فَظَاہِرٌ۔'' [4]
[2] منقول از: شرح الطیبي ۹/۲۸۵۰۔ ۲۸۵۱۔
[3] المرجع السابق ۹/۲۸۵۱۔
[4] فیض القدر شرح الجامع الصغیر ۵/۶۰۔