فهرس الكتاب

الصفحة 139 من 211

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{وَلَدَارُ الْآخِرَۃِ خَیْرٌ وَّ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَ} [1]

۵: پانچ محدثین کے حدیث پر تحریر کردہ عنوانات:

حدیث میں بیان کردہ برکت کے حصول کی رغبت میں اضافے کی خاطر ذیل میں پانچ محدثین کے اس پر تحریر کردہ عنوانات درج کیے جارہے ہیں:

ا: امام ترمذی لکھتے ہیں:

(بَابُ مَا جَآئَ فِيْ التَّبْکِیْرِ بِالتِّجَارَۃِ) [2]

(تجارت کے ساتھ صبح دَم نکلنے کے متعلق وارد شدہ(احادیث) کے بارے میں باب)

ب: امام ابن ماجہ رقم طراز ہیں:

(بَابُ مَا یُرْجٰی مِنَ الْبَرَکَۃِ فِيْ الْبُکُوْرِ) [3]

(علی الصبح نکلنے میں متوقع برکت کے متعلق باب)

ج: امام دارمی نے قلم بند کیا ہے:

(بَابُ ''بَارِکْ لِأُمَّتِيْ فِيْ بُکُوْرِہَا'' ) [4]

(میری امت کے صبح سویرے نکلنے میں برکت عطا فرمائیے، کے حوالے سے باب)

د: امام ابن حبان نے تحریر کیا ہے:

(ذِکْرُ مَا یُسْتَحَبُّ لِلْمَرْئِ أَنْ یَّکُوْنَ إِنْشَآؤہُ الْحَرَبَ، وَاِبْتِدَآؤُہُ الْأُمُوْرَ فِيْ الْأَسْبَابِ بِالْغَدَوَاتِ تَبَرُّکًا بِدُعَآئِ

[2] جامع الترمذي ۴/۳۳۷۔

[3] سنن ابن ماجہ ص ۳۷۵۔

[4] سنن الدارمي ۲/۱۳۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت