فهرس الكتاب

الصفحة 6326 من 6343

اے رسول تیری فتح ونصرت کی خبر سن کر تیرا دشمن جوش دکھاتا ہے مسلمانوں کی توہین کرنے میں اچھلتا پھرتا ہے ایسے جوش والے دشمن کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور تو سمجھ کہ ٹوٹ چکے کیونکہ ہمارے حکم کو کوئی رد کرنے والا نہیں یہ کمبخت مر کر ایسے عذاب میں پھنسے گا نہ اس کا مال اس کے کچھ کام آئے گا نہ اس کی اور کسی طرح کی کمائی بلکہ مرتے ہی اپنے جیسی جوش والی میں داخل ہوگا اس کی عورت بھی اس کے ساتھ ہی ایندھن اٹھائے ہوئے داخل جہنم ہوگی اس کی گردن میں مونج کی رسی ہوگی جس سے بندریوں کی طرح کھینچی ہوئی دوزخ میں داخل ہوگی۔ اللھم اعذنا منھا

" ابولہب" کا اصلی ترجمہ جوشیلا ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا کو بھی ابولہب اس لیے کہا گیا ہے کہ اس میں بڑا جوش تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت