فهرس الكتاب

الصفحة 497 من 6343

اے لوگو چند احکام تم کو مالک الملک کی طرف سے سنائے جاتے ہیں ان کو سنو اور عمل کرو سب سے اول اور ضروری یہ ہے کہ اپنے مولا حقیقی پالنہار سے ڈرتے رہا کرو وہ مالک جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اس طرح کہ ایک جان یعنی آدم کو پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا یعنی بیوی پیدا کی پھر ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پیدا کر کے تمام دنیا میں پھیلائے اور اس مالک الملک خدا وند عالم سے ڈرو جس کے نام سے تم ایک دوسرے کو بوقت ضرورت سوال کیا کرتے ہو اور نیز قطع رحم سے بچتے رہو بے شک اللہ تعالیٰ تم کو دیکھ رہا ہے اس ڈرنے کا مطلب یہ نہیں کہ صرف زبانی کہو کہ ہم ڈرتے ہیں اور عمل اس کے خلاف کئے جائو نہیں بلکہ اس کے سب احکام دل وجان سے مانو

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت