فهرس الكتاب

الصفحة 5438 من 6343

اور اصل بات تو یہ ہے کہ وہ قرآن بے شک پرہیزگاروں کے لئے نصیحت اور یاددہانی ہے یعنی جب کبھی انہیں کسی امر میں ہدایت کی ضرورت ہو تو اس سے حاصل کرتے ہیں اور جب ان سے کسی قسم کی غلطی ہو تو اس کے موافق اس کا ازالہ کرتے ! ہیں اور ہم (اللہ) خوب جانتے ہیں کہ تم سامعین اور حاضرین میں بعض لوگ اس قرآن کے مکذب ہیں اور یہ قرآن یعنی اس کا انکار کرنا منکروں پر حسرت ہوگا وہ روز حساب کہیں گے کہ ہائے ہم نے انکار نہ کیا ہوتا اور اس میں شک نہیں کہ یہ قرآن حق الیقین قطعا صحیح ہے پس تم اس کے ماننے والو تم اس کے احکام پر عمل کیا کرو ان احکام میں ایک ضروری حکم یہ ہے کہ اپنے رب عظیم کی تسبیح پڑہا کرو یعنی اس کو پاکی سے یاد کیا کرو۔

سُبْحانَ رَبِّنَا الْعَظِیْمِ پڑھا کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت