فهرس الكتاب

الصفحة 2762 من 6343

کیا انہوں نے اس بات یعنی قرآنی احکام پر کبھی غور نہیں کیا کہ کس طرح کا کلام با نظام ہے جو مردہ دلوں کلئے ا حکیمانہ صحت کا پیام ہے آہ افسوس یہ لوگ غور اور فکر سے کام نہیں لیتے یا ان کے پاس رسول کے ذریعہ سے کوئی ایسی بات آئی ہے جو ان کے باپ دادوں حضرت اسماعیل اور اانکی قریب کی نسل کے پاس نہ آئی تھی

(یہ لفظ اس لئے بڑھایا گیا ہے کہ خود قرآن مجید کی دوسری آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ عرب کے لوگ خود یہ کہتے تھے ماسمعنا بھذا فی الملۃ الاخرۃ یعنی ہم نے یہ بات جو محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہتا ہے پہلے لوگوں میں نہیں سنی نیز یہ بھی ارشاد ہے لتنذر قوما ماانذر ابآء ھم فھم غفلون یعنی اے نبی تم ان لوگوں کو سمجھائو جس کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے اس لئے وہ غافل ہیں اور ان جیسی کئی ایک اور آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ عربیوں کے باپ دادا کو واقعی اس قسم کی ہدایت نہیں آئی تھی پھر اس آیت میں جو تعجب سے یہ کہا گیا کہ ان کے پاس کوئی ایسی بات آئی ہے جو ان کے باپ دادا کو نہیں آئی تھی حالانکہ بات بھی ٹھیک ہے کہ ان کے باپ دادا کے پاس یہ تعلیم نہ آئی تھی اس لئے یہ قید لگائی گئی ہے اور یہ قید قرآن مجید کے لفظ الاولین سے بھی مستنبط ہوسکتی ہے۔ 12 منہ)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت