فهرس الكتاب

الصفحة 4875 من 6343

اور یہ بھی ان میں درج ہے کہ انسان اپنی کوشش کے نتائج دیکھ لے گا۔ پھر اپنے کئے کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور یہ بھی ان کتب میں درج ہے۔ کہ سب چیزوں کی نقل وحرکت کی انتہا تمہارے پروردگار کی ذات پر ہے۔ سلسلہ کائنات میں گو ایک کڑی دوسری سے وابستہ ہے مگر درحقیقت سب کڑیاں اللہ کی ذات سے وابستہ ہیں بالکل اس طرح جیسے ریل گاڑیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں مگر سب کی سب آخرکار انجن سے وابستہ ہیں اس لئے اللہ کی ذات سب کا سہارا اور سارے سلسلہ کائنات کی علت العلل ہے اسی لئے کہا گیا ہے ؎

اوچو جان ست وجہاں چوں کالبد

کالبد ازوے پذیر آلبد

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت