فهرس الكتاب

الصفحة 4608 من 6343

مگر یہ مشرکین عرب جو تیرے برخلاف ایسے جمے ہوئے ہیں کہ کسی طرح راستی ناراستی کی پرواہ نہیں کرتے ان کے ظاہری حال سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ فورا ان پر آجائے تو سیدھے ہوجائیں اے لو اس کی علامات تو آگئیں۔ نبی آخر الزمان پیدا ہوچکے۔ نبوۃ ختم ہوگئی۔ جبرئیل کا وحی لے کر آنا بند ہوگیا۔ معجزات ظاہر ہوچکے۔ پھر جب وہ اصل قیامت آ موجود ہوگی تو اس وقت ان کو کیا خاک نصیحت ہوگی ؟ اس وقت تو ان کے حق میں یہ شعر موزوں ہوگا عمر ساری تو کٹی عشق بتاں میں مؤمن !

آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہو گے

پس تم ان کی بے ہودہ گوئی پر کان نہ لگائو اور دل سے جان رکھو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس تم اسی پر اپنا اعتقاد رکھو اور اپنے گناہوں اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کے گناہوں کے لئے اللہ سے بخشش مانگا کرو۔ یعنی اس طرح دعا مانگا کرو جس طرح ہم نے تم کو سکھائی ہے:۔

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بالْاِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلَّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَا انَّکَ رَئُوْفٌ رَّحِیْمٌ (پ۔ 28۔ ع 4)

اللہ تمہارے کاموں میں دوڑ دھوپ کرنا' کسی جگہ تمہارا آنا جانا اور کسی ایک جگہ مقام کر کے ٹھہرنا سب جانتا ہے جہاں جائو اس کا خیال رکھو کہ ہم اللہ کے حضور میں ہیں

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت