فهرس الكتاب

الصفحة 6101 من 6343

اس بدعملی کا بدلہ تم لوگوں کو اس وقت ملے گا جب زمین اپنی موجودہ شکل میں بالکل توڑ دی جائے گی پہاڑوں کو اٹھا کر پانی میں ڈال کر چٹیل میدان کردیا جائے گا اور تمہارے پروردگار کا حکم فیصلہ کا آپہنچے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر میدان محشر میں آموجود ہوں گے حکم کے منتظر تعمیل کرنے پر مستعد اور ادھر بدکاروں کو ڈرانے کے لئے جہنم لا موجود کی جائے گی اس روز بد سے بد انسان بھی ٹھیک ٹھیک نصیحت پاجائے گا مگر اس نصیحت کا فائدہ کہاں ہوگا جب حالت مایوسی کی دیکھے گا تو کہے گا کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ بھیجا ہوتا جو آج میرے کام آتا پس اسی روز نہ تو کوئی اللہ جیسا عذاب کرے گا نہ اس جیسی کوئی قید کرے گا یعنی اللہ کی گرفت بڑی سخت ہے اور بڑی سخت ہوگی پس اسی سے تم سوچ لو جو کام تمہیں اس زندگی میں مفید ہو وہ اختیار کرو اصل کام یہ ہے کہ تم دل کو اللہ کے ساتھ اس طرح لگا ئو کہ ہر رنج وراحت کو اللہ کی طرف سے بلکہ اس کے حکم سے سمجھ کر اس پر تسلی پائو راحت میں غرور تکبر نہ کرو رنج میں گھبراہٹ نہ کرو تاکہ موت کے وقت تم کو کہا جائے اے اللہ کے ماتحت تسلی پانے والے نفس اپنے رب کی طرف خوشی بخوشی چل ایسا کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی پس اس رضا کے ساتھ میرے نیک بندوں میں (جن کی اقسام انبیاء اولیاء صدقاء وغیرہ میں داخل ہوجا۔ یعنی ! میری جنت میں جو مطمئنین کے لئے آرام گاہ ہے داخل ہوجا اور ہمیشہ آرام پا۔

اللھم اجعلنا منھم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت