فهرس الكتاب

الصفحة 18 من 107

اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساٹھ کے قریب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے نقل کیا ہے ' ان میں سے عشرہ مبشرہ بھی ہیں ۔ پھر ان سے خلق کثیر نے روایت کیا ہے ۔

متواتر معنوی: وہ حدیث ہے جس کے معنی کلی پر راویوں کا اتفاق ہو ۔مگر ہر حدیث اپنے خاص الفاظ میں منفر د ہو ' جیسے: احادیث شفاعت ' اورمسح علی الخفین۔ شاعر نے اس کے متعلق کہا ہے:

'' متواتر احادیث میں سے حدیث: '' من کذب …'' ہے ۔ اور: '' ومن بنی للّٰہ بیتا واحتسب '' کو بھی اسی میں شمار کیا جائے۔ اور رؤیت باری تعالیٰ' شفاعت ' اور حوض کی احادیث ، اور مسح علی الخفین ( موزوں پر مسح) یہ ان میں سے بعض احادیث ہیں ۔

ج: اس کا فائدہ: متواتر اپنی دونوں قسموں میں ان امور کا فائدہ دیتی ہے:

اول: علم ، اس سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو منقول ہے ' اس کی صحت کا قطعی یقینی ہونا ۔

دوم: اس کے مطابق عمل ۔ اگروہ خبر ہے تو اس کی تصدیق ' اور اگر حکم ہے تو اس کی بجا آوری۔

دوم: آحاد:

(۱) … آحاد کی تعریف

(ب) … اس کی اقسام باعتبار طرق مع تمثیل

(ج) …اس کی اقسام باعتبار رتبہ مع تمثیل

(د) … اس کا فائدہ

ا: آحاد کی تعریف:

'' متواتر کے علاوہ تمام احادیث کو آحاد کہتے ہیں ۔

ب: خبر کی طرق کے اعتبار سے اقسام (تین اقسام ) :

مشہور:

مشہور وہ حدیث ہے جس کو تین یا اس سے زیادہ راوی روایت کریں ' مگر یہ متواتر کی حد

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت