فهرس الكتاب

الصفحة 46 من 107

موضوع

(۱) … اس کی تعریف

(ب) … اس کا حکم

(ج) … وضع کی پہچان کیسے ہوگی؟

(د) … موضوع احادیث کا کچھ تعارف اور اس فن کی کتب

(ھ) … وضاعین (حدیث گھڑنے والوں ) کا ایک گروہ

ا: اس کی تعریف:

'' نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھی گئی حدیث کو موضوع کہتے ہیں ۔''

ب: اس کا حکم:

یہ حدیث مردود (ناقابل قبول ) ہے ۔ اس کا بیان کرنا جائز نہیں ہے ' صرف اس صورت میں کہ ساتھ ہی اس کا جھوٹ ہونا بھی بیان کردیا جائے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے ڈرایا ہے ، فرمایا:

(( من حدث عني بحدیث یری أنہ کذب فھو أحد الکاذبین۔ ) ) [1]

'' جس نے مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کی جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ یہ جھوٹ ہے ' وہ تو وہ بھی ان جھوٹوں میں سے ایک ہے ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت