فهرس الكتاب

الصفحة 75 من 107

کون ہیں ؟۔ ( جن کو اس پر اعتراض کا حق حاصل ہو) ۔ یہ کہنا کہ شعیب اپنے دادا سے نہیں ملے ' یہ مردودہے ۔ کیونکہ شعیب کا اپنے دادا عبد اللہ سے سماع ثابت ہے ۔ تو پھر اس میں کو ئی انقطاع باقی نہ رہا ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

'' آئمہ اسلام اور جمہور علماء عمرو بن شعیب رحمۃ اللہ علیہ کی حدیث کو حجت مانتے ہیں ، پھر ان سے نقل کرنا درست ہوا ۔''

مسلسل :

(الف) … مسلسل کی تعریف:

(ب) … مسلسل کا فائدہ

(الف) مسلسل کی تعریف:

'' جس میں رواۃ ایک چیز پر متفق ہوجائیں جو راوی سے یا روایت سے تعلق رکھتی ہو۔

راوی کے متعلق اس کی مثال: معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث بیشک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''یا معاذ إني أحبک ' أوصیک لا تدعن دبر کل صلاۃ تقول:

''اللہم أعني علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔'' [1]

'' اے معاذ میں تم سے محبت کرتا ہوں ؛ میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ فرض نمازوں کے بعد یہ کلمات کہنے نہ بھولنا:''یااللہ ! میری مدد فرما ، اپنے ذکر پر اور اپنے شکر پر اور اپنی اچھی عبادت کے بجالانے پر۔''

علماء نے لکھا ہے کہ جس نے بھی یہ حدیث ان سے روایت کی ہے ' اس نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں: '' أنا أحبک ' فقل:''اللہم أعني علی ذکرک…۔''

روایت کے متعلق اس کی مثال: امام بخاری رحمہ اللہ کا اپنی صحیح میں یہ قول:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت