فهرس الكتاب

الصفحة 3610 من 6343

(9) آیت 45، 46 میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقام ومرتبہ اور تبلیغی حیثیت کی وضاحت کی ہے آپ نے اپنے قول عمل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی گواہی دی اور قیامت کے دن اپنی امت کے گواہ ہوں گے کہ آپ نے ان کو اللہ کا پیغام بے کم وکاست پہنچایا تھا بلکہ دوسری امتوں کی بھی گواہی دیں گے کہ ان کے انبیاء علیہم السلام نے ان تک اللہ کا پیغام پہنچایا تھا جیسے سورۃ (رح) البقرہ کی آیت 143 میں گزر چکا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرتبہ اور عظمت بیان کرنے سے مقصود مخالفین کو تنبیہ ہے اور ساتھ ہی اللہ اور رسول کو ایذا پہنچانے پر وعید فرمائی ہے سورۃ الاسراء میں آپ کے اس مقام ومرتبہ کو مقام محمود سے تعبیر فرمایا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت