1۔سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( تَعَلَّمُوْا الْقُرْآنَ فَاقْرَأُوْہُ ) ) [1] (الحدیث،رواہ الترمذي والنسائي وابن ماجہ)
یعنی قرآن کو سیکھ کر پڑھو۔
2۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک دوسری حدیث کے الفاظ یہ ہیں:
(( تَعَلَّمُوْا الْفَرائِضَ وَالْقُرْآنَ،وَعَلِّمُوْہُ النَّاسَ فَإِنِّيْ مَقْبُوْضٌ ) ) [2] (رواہ الترمذي)
[فرائض (علمِ میراث) اور قرآن سیکھو اور وہ لوگوں کو سکھاؤ،کیونکہ میں فوت ہونے والا ہوں ]
3۔سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب سے کہا تھا:
(( إِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُنِيْ أَنْ أَقْرَأَ عَلَیْکَ الْقُرْآنَ ) )
[بلا شبہہ اللہ تعالیٰ مجھے یہ حکم دیتا ہے کہ میں تجھے قرآن پڑھ کر سناؤں ]
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی:
''آللّٰہُ سَمَّانِيْ لَکَ؟''
[کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے میرا نام لیا ہے؟]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اَللّٰہُ سَمَّاکَ ) ) [3] [اللہ تعالیٰ ہی نے تمھارا نام لیا ہے] (أخرجہ البخاري)
[2] سنن الترمذي،رقم الحدیث (۲۰۹۱) اس کی سند میں''محمد بن القاسم الأسدي'' راوی سخت ضعیف ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیں: إرواء الغلیل (۶/ ۱۰۳)
[3] صحیح البخاري،رقم الحدیث (۳۵۹۸)