فهرس الكتاب

الصفحة 174 من 908

خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بیان

1۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں آیا ہے:

(( لَمْ یَبْقَ مِنَ النُّبُوَّۃِ إِلَّا مُبَشِّرَاتٌ،قَالُوْا: وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ: اَلرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ ) ) [1] (رواہ البخاري)

[نبوت میں سے صرف''مبشرات'' باقی رہ گئے ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: مبشرات کیاہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے خواب]

امام مالک رحمہ اللہ نے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے ہیں:

(( یَرَاھَا الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ أَوْ تُریٰ لَہٗ ) ) [2]

[ (وہ خواب) جسے مسلمان دیکھتا ہے یا اس کی خاطر (کسی دوسرے کو) دکھایا جاتا ہے]

2۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعًا مروی ہے:

(( اَلرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ مِنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَّ أَرْبَعِیْنَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ ) ) [3] (متفق علیہ)

[نیک آدمی کے سچے خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں ]

3۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں:

(( مَنْ رَآنِيْ فِيْ الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِيْ فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ صُوْرَتِيْ ) ) [4]

[جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقینا اس نے مجھے ہی دیکھا،کیوں کہ شیطان میرا روپ نہیں دھار سکتا]

[2] الموطأ للمالک (۲/۹۵۷)

[3] صحیح البخاري،رقم الحدیث (۶۵۸۸) صحیح مسلم،رقم الحدیث (۲۲۶۳)

[4] صحیح البخاري،رقم الحدیث (۵۸۴۴) صحیح مسلم،رقم الحدیث (۶۲۶۶)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت