فهرس الكتاب

الصفحة 182 من 246

[''بے شک قیامت کے دن تاجر لوگ نافرمانوں کی حیثیت سے اٹھائے جائیں گے مگر جس نے تقویٰ اختیار کیا، نیکی اور سچ بولا۔'']

حدیث شریف سے معلوم ہونے والی چار باتیں:

۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے راستے میں تاجروں کو دعوتِ دین دی۔

۲: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت کا آغاز کرنے سے پیشتر [یا معشرَ التُّجَّار!] فرما کر ان کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

۳: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مخاطب لوگوں کی صورتِ حال کی مناسبت سے گفتگو فرمائی۔

۴: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پیغام انتہائی مختصر اور جامع الفاظ میں پہنچا دیا۔ فصلوات ربي وسلامہ علیہ۔

ج: تاجروں کو سچ گوئی کی تلقین:

حضرات ائمہ احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ اور حاکم نے حضرت قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:

کُنَّا قَوْمًا نُسَمَّی السَمَا سِرَۃَ، وَکُنَّا نَبِیْعُ بِالْبَقِیْعِ، فَأَتَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَسَمَّانَا بِأَحْسَنَ مِنَ اسْمِنَا، فَقَالَ:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت