فهرس الكتاب

الصفحة 174 من 246

''خَیْرٌ لِيْ؟''

['' (کیا یہ کہنا) میرے لیے بہتر ہے؟''[1]

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہاں۔''

حدیث سے معلوم ہونے والی چار باتیں:

۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عیادت کے دوران حاصل ہونے والے موقع کو دعوت دین کے لیے استعمال فرمایا۔

۲: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوتِ توحید دی، کہ دعوتِ دین کی اساس، بنیاد اور نقطہ آغاز یہی دعوت ہے۔

۳: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مریض شخص کو [یَا خَال] [اے ماموں] کے الفاظ کے ساتھ مخاطب کرکے ان کے جذبات کو ابھارا۔

۴: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی موقع پر ایک سے زائد مرتبہ دعوت دی۔ فصلوات ربي وسلامہ علیہ۔

ب: بیمار عورت کو صبر کی ترغیب:

امام بخاری اور امام مسلم نے عطاء بن ابی رباح سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے کہا: ''مجھے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ''کیا میں تمہیں ایک جنتی عورت نہ دکھلاؤں؟''

میں نے عرض کیا: ''کیوں نہیں۔ (ضرور دکھلائیے) ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت