فهرس الكتاب

الصفحة 52 من 246

دو حوالوں کا سہارا لیتے ہیں۔

۱: (حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مر کر جی اٹھنے کے بعد شاگردوں سے کہا) :

''تم جاکر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ، بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔'' [1]

۲: اور اس نے ان سے کہا، کہ:

''تم تمام دنیا میں جاکر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔'' [2]

ان دو حوالوں کی حیثیت:

۱: یہ دونوں حوالے مذکورہ بالا سابقہ تینوں احکام کے متضاد ہیں۔

۲: یہ دونوں حوالے جعلی اور تحریف شدہ ہیں۔ پہلے حوالے کے بارے میں برطانوی انسائیکلوپیڈیا میں ہے:

''یہ بات واضح اور تمام غیر جانب دار نقادوں کے ہاں مسلمہ ہے، کہ تثلیث کے بپتسمہ والے فارمولا (کی سند) یسوع۔ علیہ السلام ۔ تک نہیں پہنچتی۔''

دوسرا حوالہ مرقس کی انجیل کی ان بائیس آخری آیات میں سے ہے، جن کے

[2] المرجع السابق، مرقس، باب ۱۶، آیت ۱۵، ص ۵۱۔

منقول از: عیسائیت تجزیہ و مطالعہ ص ۱۶۸، حوالہ ۱۶۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت