ز: حضرات ائمہ احمد، ترمذی اور حاکم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''إِنَّ الرَّسَالَۃَ وَالنُّبُوَّۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُوْلَ بَعْدِيْ وَلَا نَبِيٌّ۔'' [1]
''بے شک رسالت و نبوت (کا سلسلہ) یقینا منقطع ہوچکا ہے، پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی۔''
ح: امام احمد نے حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''لَا نُبُوَّۃَ بَعْدِيْ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتِ۔''
''میرے بعد بشارتوں کے سوا کوئی نبوت نہیں۔''
انہوں نے بیان کیا: ''عرض کیا گیا:
''وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ یَا َرسُوْلَ اللّٰہِ؟''
''بشارتیں کیا ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟''
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''اَلرُّؤْیَا الْحَسَنَۃُ'' أَوْ قَالَ: ''اَلرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ۔'' [2]
[2] المسند، رقم الحدیث ۲۳۷۹۵، ۳۹/۲۱۳۔ شیخ ارناؤط اور ان کے رفقاء نے اس کی [سند کو قوی] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش المسند ۳۹/۲۱۳) ۔