فهرس الكتاب

الصفحة 47 من 246

[بلاشبہ ہم نے نوح۔ علیہ السلام ۔ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا، تو انہوں نے کہا: ''اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں] ۔

۲: {وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ} [1]

[اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود۔ علیہ السلام ۔ کو بھیجا، انہوں نے کہا: ''اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں] ۔

۳: {وَ اِلٰی ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ } [2]

[اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح۔ علیہ السلام ۔ کو بھیجا، انہوں نے کہا: ''اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں] ۔

۴: {وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَۃَ مَا سَبَقَکُمْ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ} [3]

[اور لوط۔ علیہ السلام ۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: ''کیا تم اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو، جو تم سے پہلے جہانوں میں سے کسی نے نہیں کی] ۔

۵: {وَ اِلٰی مَدْیَنَ اَخَاہُمْ شُعَیْبًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ} [4]

[اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب۔ علیہ السلام ۔ کو (بھیجا) انہوں نے کہا: ''اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، تمہارے لیے ان کے سوا کوئی

[2] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۷۳۔

[3] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۸۰۔

[4] سورۃ الأعراف/جزء من الآیۃ ۸۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت