فهرس الكتاب

الصفحة 142 من 246

امام نووی نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:

[بَابُ کُتُبِ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم إِلٰی مُلُوْکِ الْکُفَّارِ یَدْعُوْھُمْ إِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ] [1]

[نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوتِ اسلام کے لیے کافر بادشاہوں کے نام خطوط کے متعلق باب]

بعض کتابوں میں ان حکمرانوں اور ان کی طرف مکاتیب لے جانے والے حضرات صحابہ کے نام ذکر کئے گئے ہیں۔ [2] مثال کے طور پر امام ابن سعد نے اپنی کتاب [الطبقات الکبری] میں درج ذیل عنوان لکھا ہے۔

[ذِکْرُ بِعْثَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الرُّسُلَ بِکُتِبِہِ إِلَی الْمَلُوْکِ یَدْعُوْھُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ، وَمَا کَتَبَ بِہٖ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لِنَاسٍ مِنَ الْعَرَبِ وَغَیْرِھِمْ] [3]

[رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بادشاہوں کے نام دعوتِ اسلام کے لیے خطوط ارسال کرنے کا ذکر اور [اس کا ذکر] جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب اور دیگر لوگوں کو لکھا]

امام ابن سعد نے اس عنوان کے تحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکاتیب گرامی کا

[2] ملاحظہ ہو: فتح الباري ۸/۱۲۸؛ وسیرۃ ابن ہشام ۴/۱۸۸؛ وکتاب الأموال لأبي عبید القاسم بن سلام ص ۲۵۔۲۸؛ وتاریخ الطبري ۲/۶۴۴۔۶۴۵؛ وتاریخ الإسلام (المغازي) للذھبي ۵۰۱۔۵۱۲ ؛ والفصول في سیرۃ الرسول صلی اللّٰه علیہ وسلم ص ۲۶۱۔۲۶۲؛ والسیرۃ النبویۃ لابن خلدون ص ۱۵۳۔۱۵۸؛ والسیرۃ النبویۃ الصحیحۃ للدکتور العمري ص ۴۵۴۔۴۶۰؛ والسیرۃ النبویۃ في ضوء المصادر الأصلیۃ ص ۵۱۳۔۵۲۴۔

[3] الطبقات الکبری ۱/۲۵۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت