فهرس الكتاب

الصفحة 920 من 6346

یعنی اللہ کے فرمانبردار بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ ایسی جائے رہائش عطا فرمائیں گے۔ جہاں ہر تکلیف سے سلامتی اور حفاظت ہوگی۔

قرآن میں ہے کہ اللہ کی سیدھی راہ اللہ کی مضبوط رسی قرآن اور حکمت ہے۔ مسند احمد کی روایت ہے کہ جنھیں اللہ کی جانب سے عقل و فہم دیا گیا ہے ان کے سامنے تو وضاحت کے ساتھ اللہ کی آیتیں آچکیں۔ ان ایمانداروں کے لیے اللہ کے ہاں جنت ہے جیسے یہ سلامتی کی راہ یہاں چلے ویسے ہی انھیں قیامت کے دن سلامتی کا گھر ملے گا، سلامتیوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ ان پر اللہ کی طرف سے بھی سلامتی ہوگی۔فرشتے بھی ان کی سلامتی کی دعا کریں گے، آپس میں بھی ایک دوسرے کو سلامتی کی دعائیں کریں گے۔ مسلسل اور لازوال نعمتیں مہیا ہوں گی۔ (مسند احمد: ۴/ ۲۱۵، ح: ۲۱۲۴۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت